پاکستان
22 اپریل ، 2012

صومالیہ: پاکستانی بحری جہاز آگ لگنے کے بعد ڈوب گیا

صومالیہ: پاکستانی بحری جہاز آگ لگنے کے بعد ڈوب گیا

موغادیشو… صومالیہ کی سمندری حدود میں پاکستان کا کارگو بحری جہاز ال دانش میں آگ لگنے کے باعث ڈوب گیا، عملے کے تمام افراد کو بھارتی بحری جہاز نے بچالیا۔بحری جہاز کے مالک حاجی خالد کے مطابق صومالیہ کی بندرگاہ سے دبئی جانے والاچھوٹے کارگو بحری جہاز میں پندرہ سو ٹن کوئلہ لدا ہوا تھا۔ آگ لگنے کے بعد جہاز ڈوب گیا۔سمندری حدود میں موجود بھارتی بحری جہاز نے ڈوبنے والے بیس ارکان کو بچالیا۔

مزید خبریں :