01 نومبر ، 2014
ابو ظہبی.......آسٹریلین ٹیم ابو ظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کے ہاتھوں فالو آن پر مجبور ہو گئی،وہ پاکستانی کے پہاڑ جیسے اسکور570رنز کے جواب میں261رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی،پاکستان کی جانب سے عمران خاننے تین،ذوالفقار بابر، راحت علی اور یاسر شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا کی طرف سے مچل مارش87،کلارک47اور میکس ویل37رن زبنا کر قابل ذکر رہے۔آج صبح جب تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو آسٹریلیا کو پاکستان کی پہلی اننگز کے اسکور 570 تک پہنچنے کیلئے مزید 548 رنز درکار تھے جب کہ اس کی 9 وکٹیں باقی تھیں تاہم آسٹریلین بیٹسمین وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گنواتے رہے اور261رنز پر ڈھیر ہو گئے۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں6وکٹ پر 570رنز پر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا،پاکستان کی اننگزکی خاص بات یونس خان کی ڈبل اور کپتان مصباح الحق اور اظہر علی کی شاندار سنچریاں تھیں۔