22 اپریل ، 2012
لاہور… وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے لوڈشیڈنگ پر مشاورت کے لئے صوبہ بھر کے ایوان ہائے صنعت و زراعت اور تجارت کا مشترکہ اجلاس منگل کو طلب کر لیا۔وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت لاہور میں انرجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں توانائی کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ملک بھر میں یکساں لوڈشیڈنگ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش ظاہر کی گئی۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ توانائی کانفرنس کے فیصلوں کے مطابق ملک بھر میں یکساں لوڈشیڈنگ ہونی چاہئے جبکہ پنجاب سے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے روا رکھی جانے والی زیادتی بند ہونی چاہئے۔