پاکستان
22 اپریل ، 2012

نیٹو سپلائی بحال ہونے نہیں دیں گے ، جے یو آئی کا اعلان

پشاور… جمیعت علمائے اسلام ف کے صوبائی امیر مولانا شیخ امان اللہ نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کو کسی صورت بحال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پشاور میں جے یو آئی ف کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا شیخ امان اللہ نے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات میں نیٹو سپلائی کا کوئی ذکر نہیں تھا۔ اور حکومت نیٹو سپلائی کے حوالے سے ابہام پیدا کرنے کی بجائے قوم کو اعتماد میں لے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں مہنگائی اور ناروا لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔مولانا امان اللہ نے کہا کہ بلدیاتی اور عام انتخابات کے لئے 30اپریل سے صوبے بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔

مزید خبریں :