پاکستان
22 اپریل ، 2012

لاہور:شاہین ایئر کے جہاز کے فیول ٹینک میں لیکیج

لاہور:شاہین ایئر کے جہاز کے فیول ٹینک میں لیکیج

لاہور… لاہور سے مشہد جانے والی شاہین ائیر ویز کی پرواز کا فیول ٹینک لیک ہو گیا جس پر جہاز کو ٹیک آف سے چند لمحے پہلے رن وے پر روک لیا گیا۔شاہین ائیرلائن کی پرواز 742 نے 12 بج کر 45 منٹ پر مشہد کے لئے روانہ ہونا تھا۔ تکنیکی خرابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی۔ 2 بج کر 15منٹ پر جب پرواز رن وے سے ٹیک آف کرنے لگی تو جہاز کا فیول ٹینک لیک ہو گیا۔ ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ایس او کے عملے نے جہاز میں فیول زیادہ بھر دیا جس کے باعث ٹینک لیک ہوا۔ شاہین ایئرلائنز کی پرواز سے 88 مسافر مشہد جا رہے تھے جبکہ اس میں عملے کے 5 ارکان بھی موجود تھے۔

مزید خبریں :