پاکستان
22 اپریل ، 2012

بھوجا کا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر سی اے اے کو دے دیا، سی ڈی اے

بھوجا کا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر سی اے اے کو دے دیا، سی ڈی اے

اسلام آباد… چیئرمین سی ڈی اے انجینئر فرخند اقبال نے کہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بھوجا ایئرلائن کا فلائیٹ ڈیٹا ریکارڈر سول ایوی ایشن کے حوالے کر دیا گیا اور ریسیکو آپریشن مکمل ہو چکا ہے ۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ کہ ائیر لائن کو پیش آنے والا یہ ایک بڑا حادثہ تھا اور دستیاب وسائل کے مطابق سی ڈی اے کی ٹیموں بر وقت فرائض انجام دیئے ، انہوں نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والا مسافروں کا سامان اسلام آباد کے تھانہ کورال کے حوالے کر دیا گیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ حادثہ کا شکار ہونے والے 23 افراد کی اسلام آباد میں تدفین کی گئی ، اس موقع پر موجود وزیر اعظم کی ٹاسک فورس کے چئیرمین فیصل سخی بٹ نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے 121 افراد کی لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے جن میں سے 118ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ 6 افراد کی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے

مزید خبریں :