پاکستان
22 اپریل ، 2012

کشیدہ صورتحال کے باوجود تعلیم کو فروغ دیا، یونیورسٹیاں بنائیں، بشیر بلور

کشیدہ صورتحال کے باوجود تعلیم کو فروغ دیا، یونیورسٹیاں بنائیں، بشیر بلور

پشاور … خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ کشیدہ صورتحال کے باوجود صوبے میں تعلیم کو فروغ دیا اور 5 یونیورسٹیاں قائم کیں۔ پشاور میں خیبر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام صحافیوں کے بچوں کو بہترین تعلیمی کارکردگی پر انعامات دینے کی تقریب سے خطاب میں بشیر بلور نے کہا کہ حکومت اور صحافیوں کی کوششوں سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور خواتین گھروں سے باہر نکل سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں 5 یونیورسٹیاں اور 8 کیمپس کھولے گئے جس سے تعلیم کے فروغ میں حکومت کی کوششوں کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ بشیر احمد بلور کا کہناتھا کہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں اور تعلیم کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

مزید خبریں :