پاکستان
22 اپریل ، 2012

لاہور: گیاری میں دبے فوجیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کرسچن ایکشن کمیٹی کی ریلی

لاہور … سیاچن کے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے میں دبنے والے فوجیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دعائیہ ریلی نکالی گئی، ریلی کا اہتمام سینٹرل کرسچن ایکشن کمیٹی نے کیا تھا۔ ریلی میں مردوں کے ساتھ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریلی عیسیٰ نگر سے شروع ہوکر آر اے بازار پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء تمام راستے لاپتہ فوجیوں کیلئے دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے گئے۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ وطن کی خاطر لڑنے والے اور سیاچن پر تعینات فوجیوں کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دعا گو ہیں کہ گیاری سیکٹر میں پھنسے فوجیوں کو ڈھونڈنے میں پاک فوج کامیاب ہو۔

مزید خبریں :