22 اپریل ، 2012
سوات … سوات کے علاقے اسلام پور میں زمین کے تنازع پر ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون اسکول ٹیچر کو قتل کردیا۔ سیدوشریف کے نواحی علاقے اسلام پور میں جائیداد کے تنازع پر ملزمان سید محمد خان، اس کے بیٹوں افسر علی اور نواب علی نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے خاتون اسکول ٹیچر سعیدہ بیگم کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش کوقانونی کارروائی کیلئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے مقتولہ کی بیوہ بھابھی وزیرہ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔