04 نومبر ، 2014
لوئر دیر......جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ دھونس دھاندلیوں کی سیاست اور الیکشن سسٹم کی وجہ سے عوام کا بیلٹ اور بیلٹ بکس سے اعتماد اٹھ رہا ہے سیاستدانوں کو بحرانوں کا حل خود تلاش کرنا ہوگا ۔لوئر دیر کے مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کیلئے ایسے انقلابی جدوجہد کی ضرورت ہےکہ 67سال سے زور پر یرغمال سیاست اور جمہوریت کوآزاد کرایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ دھونس دھاندلیوں اور ناقص الیکشن نظام کی وجہ سے عوام کا بیلٹ اور بیلٹ بکس سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے اور منتخب ادارے اپنی افادیت کھورہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے باہر مقیم سیاست دان پاکستان کی بجائے برطانیہ اور امریکہ کے ایجنڈے پر عمل تو کرسکتے ہیں مگر پاکستان کو خوشحالی اور ترقی کے راستے پر نہیں ڈال سکتے ۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بحرانوں کا حل سیاست دانوں کو خود تلاش کرنا ہوگا اور سیاسی پارٹیوں کو بھی عام آدمی کا ایجنڈا بنانا ہوگا۔