پاکستان
04 نومبر ، 2014

نارووال: بھارتی مارٹر گولہ پھٹنے سے تین بچےہلاک ، ایک زخمی

نارووال: بھارتی مارٹر گولہ پھٹنے سے تین بچےہلاک ، ایک زخمی

نارووال .......نارووال ميں مارٹر گولہ پھٹنے سے تین بچے جاںبحق ، جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔بچوں کو مارٹر گولہ کھیتوں سے ملا تھا جسے وہ اٹھا کر گھر لے آئے۔ڈی ايس پی صدر عرفان الحق کے مطابق گذشتہ دنوں بھارت کی جانب سے گولہ باری کی گئی تھی جن ميں سے ايک مارٹر گولہ پھٹ نہ سکا۔ آج 12 سالہ حفيظ اللہ،10سالہ سائرہ اور 16سالہ ہنزلہ کھيتوں ميں کھيل رہے تھے جہاں انہیں مارٹر گولہ ملا جسے وہ اٹھا کر گھر لے اور کھیلتے ہوئے گولہ پھٹ گيا اور تینوں موقع پر جاںبحق ہوگئے جبکہ اظہر اللہ شدیدزخمی ہوگيا جسے زخمی حالت ميں تحصیل ہيڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر ديا گيا ہے۔

مزید خبریں :