پاکستان
04 نومبر ، 2014

لیبا میںپھنسے مزید 180 پاکستانی کل وطن لوٹیں گے

تریپولی.....لیبا میں خانہ جنگی کے دوران پھنسے مزید 180 پاکستانی کل وطن واپس لوٹیں گے۔ رہنما انسانی حقوق انصار برنی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیبیا میں پھنسےمزید 180پاکستانی بدھ کی صبح وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ لیبیا میں خانہ جنگی کےبعد جیلوں سے300کےقریب پاکستانی رہا کرائےجاچکے ہیں۔پچھلےایک ہفتہ میں540پاکستانی جبکہ گزشتہ چھہ ماہ میں گیارہ ہزارکےقریب پاکستانی بحفاظت وطن واپس پہنچے چکے ہیں۔ انہوں نے صدر ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، وزارت خارجہ، لیبیا میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید ضیاء اور انصار برنی ٹرسٹ کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :