04 نومبر ، 2014
اسلام آباد......وزیر اعظم نواز شریف نے ناروال میں مارٹر گولے سے بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے ناروال میں مارٹر گولہ پھٹنے کے واقعہ میں بچوں کی ہلاکت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے پنجاب حکومت اور وفاقی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی فوری تحقیقات شروع کی جائیں اور اس میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں انہیں آگاہ رکھا جائے۔