04 نومبر ، 2014
اسلام آباد.......تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے ملک بھر میں جلوس ہائے عاشورہ کی پرامن انجام دہی پر تمام مکاتب فکر،عزاداران اورمیڈیا سے اظہار تشکرکیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول ؐ امام حسین کے ایام عزا میں اتحاد ویکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کرکے شیعہ سنی برادران سمیت تمام مکاتب نے ثابت کردیا ہے کہ حسین ؑسب کا حسین ؑ رب کا ہے ۔انہوں نے وفاقی وزارت داخلہ اور انتظامیہ کو فول پروف انتظامات پر خراج تحسین کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ عزائے حسینیؑ کی مجالس و جلوس کا سلسلہ 8 ربیع الاول تک جاری رہے گا لہذا حکومت انتظامات باقی رکھے تاکہ عزاداران پرسکون انداز میں نواسہ رسول ؐ کی عظیم قربانی کی یاد منا سکیں۔