05 نومبر ، 2014
سرگودھا......سرگودھا کے نواحی قصبہ فاروقہ میں گزشتہ روز 2گروپوں کے تصادم میں جاں بحق ہونے والے 2افراد کی ہلاکت کا مقدمہ 41افراد کیخلاف درج کرکے 14کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز نواحی قصبہ فاروقہ میں 2گروپوں میں تصادم کے بعد علاقہ میں حالات کنٹرول میں ہیں ، فوج کو بھی واپس بلالیاگیا ہے ۔ 41افراد کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر کے اب تک 14ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔نامزد ملزمان میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔