دنیا
05 نومبر ، 2014

مقبوضہ کشمیر میںدو نوجوانوں کےقتل پر آج بھی مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میںدو نوجوانوں کےقتل پر آج بھی مکمل ہڑتال

سری نگر...... مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں دو نوجوانوں کےقتل کے بعد آج بھی مکمل ہڑتال ہے،مقبوضہ وادی کے کچھ علاقوں میں کرفیو بھی نافذ ہے ۔بھارتی فوجیوں نے پیر کو ضلع بڈگام میں دو نوجوانوں فیصل یوسف بھٹ اور معراج الدین ڈار کو چیک پوائنٹ پر نہ رکنے کی وجہ سے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔واقعہ میں دو نوجوان شاکر بھٹ اور زاہد نقاش زخمی بھی ہوگئے تھے ۔ واقعہ کے خلاف مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے ۔ سری نگر میں سڑکیں سنسان اور مارکیٹیں بند ہیں۔حریت رہنماؤں سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک نے آج مقبوضہ وادی میں مظاہرے کی کال دی ہے ، یاسین ملک ضلع اننت ناگ میں زیر حراست ہیں ، جبکہ میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کردیاگیا ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیاگیا ہے۔ قابض انتظامیہ کاکہناہے کہ جو بھی واقعےمیں ملوث پایا گیا، سزا دی جائے گی ۔

مزید خبریں :