پاکستان
05 نومبر ، 2014

مریم نوازکو بھی طلب کیا جا سکتا ہے،لاہور ہائی کورٹ

 مریم نوازکو بھی طلب کیا جا سکتا ہے،لاہور ہائی کورٹ

لاہور.....لاہورہائی کورٹ نےمریم نوازکی بطورچیئرپرسن وزیراعظم یوتھ لون اسکیم تقرری کےخلاف کیس کی سماعت کےدوران ریمارکس دیئےکہ جواب داخل نہ کیا گیا تو مریم نواز کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔تحریک انصاف کےزبیرنیازی نے مریم نوازکی بطورچیئرپرسن وزیراعظم یوتھ لون اسکیم تقرری کولاہور ہائیکورٹ کےروبروچیلنج کر رکھاہے،عدالت نےمریم نوازشریف کی طرف سے جواب داخل نہ کئےجانے کاسخت نوٹس لیتےہوئےریمارکس دیئےکہ آئندہ سماعت پر جواب داخل نہ کیاگیاتوادائیگیاں روکی جاسکتی ہیں۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیاکہ محرم الحرام کی تعطیلات کےباعث جواب داخل نہیں کیاجاسکا۔ عدالت نےحکم دیاکہ 10 نومبر کوہرصورت جواب پیش کیاجائےاور آئندہ سماعت پر یوتھ لون اسکیم کانمائندہ بھی پیش ہو۔

مزید خبریں :