05 نومبر ، 2014
واشنگٹن ......امریکی صدر باراک اوباما نے ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس رہنمائوں کو وائٹ ہائوس طلب کرلیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے کانگریس کے دونوں ایوانوں سےتعلق رکھنے والے ری پبلکن اور ڈیموکریٹ پارٹیوں کے رہنمائوں کو جمعے کے روز وائٹ ہائوس طلب کرلیا ہے۔وائٹ ہائوس حکام کے مطابق یہ میٹنگ وسط مدتی انتخابات کے نتیجے میں سامنے آنے والے نتائج کے بعد طلب کی گئی ،تاہم اس سلسلے میں مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔