05 نومبر ، 2014
صنعا......یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کا مطلوب سینئر رہنما 4 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ،قبائلی ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ گذشتہ رات وسطی صوبے البعیدا میں کیا گیا ،حملے میں القاعدہ کے انصارالشریعہ گروپ کے رہنما نبیل الداہب اور اس کے چار ساتھی ہلاک ہوگئے ،ہلاک ہونے والوں میں امریکا کو انتہائی مطلوب القاعدہ کارا ہنما شوکی البدنی بھی شامل ہے،بدنی کو امریکا نے عالمی دہشتگرد قراردیا تھا، شوکی البدنی پر صنعا میں امریکی سفارتخانے پر حملے اور 2012 میں خود کش حملے کی سازشوں کاالزام ہے ،جس میں سو سے زائد فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔