دنیا
05 نومبر ، 2014

دہشتگردی کا خطرہ، بھارت نے بحری جنگی جہاز گہرے سمندر میں بھیج دیئے

 دہشتگردی کا خطرہ، بھارت نے بحری جنگی جہاز گہرے سمندر میں بھیج دیئے

نئی دہلی.......بھارت نے دہشتگرد حملوں کے پیش نظر اپنے دو جنگی بحری جہازوں کو بندرگاہ سے ہٹاکر گہرے سمندر میں روانہ کردیا ہے،حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ انٹیلی جنس ایجنسیز کی جانب سے جاری کی گئی الرٹ کے بعد کیا گیا ، بھارتی بحریہ کے ترجمان ڈی کے شرما کے مطابق یہ جنگی بحری جہاز مشرقی بھارتی شہر کولکتہ کی بندرگاہ پر لنگر انداز تھے،بھارتی انٹیلی جنس بیورو کے الرٹ میں کہا گیا ہے دہشت گردوں کی جانب سے بھارتی بندرگاہوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے جس کے بعد جنگی جہازوں کو وہاں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، بھارتی سیکورٹی حکام نے ساحلی علاقوں میں بحریہ کو الرٹ کردیا ہے ۔

مزید خبریں :