پاکستان
06 نومبر ، 2014

اووربلنگ پر اب تک کیا کیا؟ وزیراعظم کا کابینہ اجلاس میں سوال

 اووربلنگ پر اب تک کیا کیا؟ وزیراعظم کا کابینہ اجلاس میں سوال

اسلام آباد......وزیر اعظم نوازشریف نےکہا ہے کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ اور شکایات کے ازالہ کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔اسلام آبادمیں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،جس میں وزرات منصوبہ بندی کی کارکردگی سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔اووربلنگ پر وزیر اعظم نے استفسار کیا کہ اس معاملہ کا کیا ہوا؟اب تک کیا ایکشن لیا گیا ہے؟ پانی اوربجلی کے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کابینہ کو اووربلنگ کے معاملے پربریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی جانب سے متاثرہ صارفین کو ریلیف دینے کے اقدامات شروع ہوگئے ہیں،کابینہ کے فیصلے کے مطابق صارفین کی شکایات کا ہرصورت ازالہ کیاجائے گا۔پانی و بجلی کے وزیر نے کہا کہ اوور بلنگ کے معاملے سے نمٹنے کے لئے جامع میکنزم بنارہے ہیں، اس معاملے پرجس سطح پرخرابی ہوئی،اس کی نشاندہی کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ،شکایات کا ازالہ ہرصورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اووربلنگ کے معاملے میں ملوث عناصر کی بھی نشاندہی ہونی چاہیے۔

مزید خبریں :