دلچسپ و عجیب
06 نومبر ، 2014

نیویارک میں 20 لاکھ چوہے ،اسٹے ٹیکل رپورٹ

 نیویارک میں 20 لاکھ چوہے ،اسٹے ٹیکل رپورٹ

نیو یارک...... چوراسی لاکھ سے زیادہ آبادی والےامریکی شہر نیویارک میں سو، دو سو نہیں، بلکہ 20 لاکھ چوہے رہتے ہیں۔اس بات کا انکشاف statistical journal Significance میں جاری ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رائل اسٹے ٹیکل سوسائٹی آف لندن کے ایک مقابلہ میں فاتح رہنے والی یہ رپورٹ کولمبیا یونیورسٹی کے statistic کےماہر جوناتھن آربیک نے تیار کی ہے۔ ان کاکہناتھا کہ نیویارک میں 20لاکھ کے قریب چوہے موجود ہیں اور بعض علاقوں میں ہرایک فرد کے حساب سے ایک چوہا بھی آباد ہے۔ ٹائمز اسکوائر اکا سب وے اسٹیشن نیویارک کے چوہوں کی قدرتی آماجگا ہ ہے اور شہر میں چوہوں کی تعداد لوگوں کی سوچ سے کئی گنا زیادہ ہے۔

مزید خبریں :