کھیل
06 نومبر ، 2014

معین خان دہری ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے ،شہر یار خان

 معین خان دہری ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے ،شہر یار خان

لاہور......چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ شہر یار خان نے کہا ہے کہ چیف سلیکٹر اور منیجر معین خان اپنی دہری ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے ،انہیں کسی عہدے سے ہٹانے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔میڈیا سےگفتگو کرتے ہو ئے چیئر مین پی سی بی نے کہانیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا ،انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان نے جس طرح آسٹریلیا کو شکست دی نیوزی لینڈ کو بھی اسی طرح شکست دیں گے۔

مزید خبریں :