کھیل
07 نومبر ، 2014

آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو ہرادیا

آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو ہرادیا

میلبرن.......آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو آٹھ وکٹ سے ہراکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی،میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی لیکن پوری ٹیم 20 اوورز میں سات وکٹ پر 101 رنز ہی بناسکی ،کپتان جے پی ڈومینی 49 رنز بناکر نمایاں رہے،آسٹریلیا کی جانب سے جیمز فالکنر نے تین اور بوائس نے دو کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ،آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 13ویں اوور میں صرف تین وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ارون فنچ نے 44اور شین واٹسن نے30 رنز کی اننگز کھیلں۔

مزید خبریں :