22 اپریل ، 2012
مناما … سیزن کی چوتھی فارمولا ون ریس دفاعی چیمپئن جرمنی کے سیباسٹین ویٹل نے جیت لی۔ بحرین میں ہونے والی گراں پری میں 57 لیپس پر مشتمل فاصلہ دفاعی چیمپئن نے ایک گھنٹے 35 منٹ اور 10 سکینڈز میں طے کیا، دوسرے نمبر پر کمی ریکنن رہے جو تقریباً 5 سکینڈز کے کے فرق کے ساتھ فنشنگ لائن عبور کرنے میں کامیاب رہے۔ تیسری پوزیشن رومین گروسجیاں کے حصے میں آئی۔ 2012 کے فارمولا ون سیزن میں اب تک 4 ریسز ہوچکی ہیں۔