کھیل
22 اپریل ، 2012

لندن میراتھن : کینیا کے ایتھلیٹس نے مینز اور ویمنز ایونٹ جیت لئے

لندن … طویل فاصلے کی دوڑ میں ایک بار پھر کینیا کے ایتھلیٹس نے اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے لندن میراتھن کے مینز اور ویمنز ایونٹ جیت لیے۔ اس ریس میں تقریباً 36 ہزارافراد نے شرکت کی، 42 کلو میٹر فاصلے پر مشتمل ایونٹ کا مینز ٹائٹل کینیا کے کپ سینگ نے جیتا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 4 منٹ اور 44سکینڈزمیں طے کیا۔ ویمنز ایونٹ میں میری کیٹنی نے مسلسل دوسرے برس بھی کامیابی سمیٹی۔ انہوں نے 2گھنٹے 18 منٹ اور 37 سکینڈز کے وقت کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑا۔

مزید خبریں :