08 نومبر ، 2014
کھلنا...... بنگلا دیش اور زمبابوے کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران زمبابوے کے آف اسپنر میلکم والر کے بولنگ ایکشن کو بھی مشکوک قرار دیدیا گیا ہے۔ میچ آفیشلزنے میلکم والر کے ایکشن پراعتراض اٹھاتے ہوئے رپورٹ ٹیم منیجر کوبھجوادی ہے۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق والرکے بولنگ ایکشن کا جائزہ 21 روزمیں لیاجائے گا۔اس دوران والرانٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتے ہیں ۔بنگلا دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں زمبابوے کے آف اسپنر میلکم والر نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔