کھیل
10 نومبر ، 2014

ابو ظبی،پاکستان کھانےکے وقفے پر دو وکٹ پر347رنز

ابو ظبی،پاکستان کھانےکے وقفے پر دو وکٹ پر347رنز

ابوظبی........ نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن بھی پاکستانی بیٹسمینوں کی پراعتماد بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان نے دو وکٹ کے نقصان پر347رنز بنا لئے ہیں،آج آئوٹ ہونے والے واحد بیٹسمین احمد شہزادتھے جو بد قسمتی سے ہٹ وکٹ ہو گئے ،انہوں نے 176رنز کی پر اعتماد اننگ کھیلی، اظہر علی کی عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جا ری ہے وہ 73رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ان کے ساتھ یونس خان بیٹنگ کیلئے آئے ہیں انہوں نے ابھی اپنا کھاتا نہیں کھولا ۔پاکستان نے آ ج اپنی نامکمل اننگ269ایک کے نقصان پر شروع کی اور پہلے روز کیطرح بیٹسمینوں نے پراعتماد بیٹنگ کا سلسلہ برقرار رکھا،احمد شہزاد نے اپنے گزشتہ روزکے اسکور126رنز میں 50رنزکا اضافہ کیا اور بدقسمتی سےہٹ وکٹ ہو گئے جبکہ اظہر علی اپنے گزشتہ روز کے اسکور46رنز میں اب تک 27رنز کا اضافہ کرچکے ہیں اور نا قابل شکست ہیں۔ اینڈرسن آسٹریلیا کی جانب سے واحد کامیاب بالر ہیں انہوں نے دو کٹ حاصل کئے ہیں۔

مزید خبریں :