11 نومبر ، 2014
ابوظبی...... ابوظبی ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی کی بیٹنگ جاری ہے،کیویز نے 15رنز بغیر کسی نقصان کے نامکمل اننگز کا آغاز کیا،ٹام لیتھم 5 اور کپتان برینڈن میک کولم 9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ نیوزی لینڈ کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید551رنزکی ضرورت ہے۔شیخ زید اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روزمصباح الحق اور یونس خان نے آ سٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف بھی اپنی ذمے دارانہ اور اور پر اعتماد بیٹنگ سے ثابت کردیا کہ تجربہ کا کوئی نعم البدل نہیں ، دونوں کھلاڑی اس وقت اپنے جوبن پر دکھائی دے رہے ہیں۔ کپتان مصباح الحق نے آ سٹریلیا کے خلاف آ خری ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری کے بعد کیوی کے خلاف بھی پہلے ٹیسٹ میں سنچری داغ کر کےسنچریز کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ یونس خان اپنی چوتھی اننگز میں آ سٹریلیا کے خلاف سنچری ضائع کر نے کا غصہ نیوزی لینڈ پر اتار کر کے ٹیسٹ کر کٹ میں اپنی 28 ویں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔پاکستان نے ابوظبی ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 566 رنز 3 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ احمد شہزاد 176 اور اظہر علی 87 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ احمد شہزاد150 یا اس سے زائد رنز بنانے والے پاکستان کے کم عمر اوپنر بن گئے۔نیوزی لینڈ نے کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 15 رنز بنا لئے تھے۔