11 نومبر ، 2014
اسلام آباد......نیب نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف ای او بی آئی اسکینڈل کا ریفرنس دائر کر دیاہے،ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ راجہ پرویز اشرف نے اپنے داماد عظیم الحق کو ورلڈ بینک میں تعینات کرایا۔ریفرنس میں سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفرگوندل کا نام بھی بطورملزم شامل ہے۔دونوں ملزمان پر قومی خزانے کو 60 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔