13 نومبر ، 2014
لاہور......چیئرمین پی سی بی شہریا ر خان نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن کوڈ میں ترمیم سے محمد عامر کو فائدہ ہوگا،محمدعامرکی بحالی کےلیے کچھ دن میں اپیل کریں گے،جس کےلیےکاغذات تیارکیےجارہےہیں،پابندی میں نرمی کےلیے وقت لگےگا،آصف اورسلمان بٹ کےلیےاپیل نہیں کریں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شہریارخان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل خود اپنے ایکشن کی درستگی میں بہت سنجیدہ ہے،سعیداجمل کی تھری ڈی ٹیسٹنگ میں پاس ہوگئےتوانہیںآئی سی سی کےپاس بھیجاجائیگا،سعید اجمل کی کرکٹ میں فوری واپسی کا امکان ففٹی ففٹی ہے ۔شہریارخان بتایا کہ سعید اجمل کو ورلڈ کپ کے 30کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ زمبابوے،افغانستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں پاکستان آنے کو تیار ہیں ، اسکاٹ لینڈاورہالینڈ کی ٹیموں نے بھی پاکستان آنےکی ہامی بھری ہے، چھوٹی ٹیموں کے بعد کوشش کرینگے بڑی ٹیموں کو بھی پاکستان بلایا جائے۔