23 اپریل ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…رومانٹک کامیڈی فلم Think Like A Man نیگذشتہ چار ہفتوں سے قائم ’دی ہنگر گیمز‘ نامی ایکشن فلم کی اجارہ داری ختم کرتے ہوئے باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔20اپریل کو سینما گھروں کی زینت بننے والی رومانٹک کامیڈی فلمThink Like A Manنے اپنے پہلے ہی ویک اینڈ پر33ملین(3کروڑ30لاکھ)ڈالر کا بزنس کرلیاجبکہ اس فلم کی تیاری پر صرف13ملین ڈالر لاگت آئی تھی۔باکس آفس پر دوسرا نمبرلو اسٹوریThe Lucky Oneکا ہے جو 25ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہوئی اور پہلے ہی ویک اینڈ پر23ملین (2کروڑ30لاکھ)ڈالر کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔ چار ہفتوں تک سینما بینوں کو اپنے سحر میں جکڑے رکھنے والی فلم دی ہنگر گیمز رواں ہفتے باکس آفس پر 14اعشاریہ 5ملین(1کروڑ45لاکھ)ڈالر کا بزنس کرتے ہوئے تیسرے ،ڈاکیومنٹری فلم چمپینزی10اعشاریہ2ملین ڈالر کیساتھ چوتھے اور کامیڈی فلمThe Three Stoogesاپنے9اعشاریہ2ملین ڈالر کے بزنس کیساتھ پانچویں نمبر پر رہی۔