پاکستان
16 نومبر ، 2014

چین کے سفیر کی پنجاب کےوزیراعلیٰ سے ملاقات

چین کے سفیر کی پنجاب کےوزیراعلیٰ سے ملاقات

لاہور......پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے چین کے سفیر سن ویڈونگ نے ملاقات کی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناہےکہ چین اور پاکستان کے مابین معاہدوں میں ایک پائی کا بھی قرضہ شامل نہیں،معاہدوں پرعمل درآمد سے ملک سے اندھیرے دور ہو جائیں گے۔چینی سفیر کی وزیراعلیٰ پنجاب سےہونےوالی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تعلقات اور پاک چین سرمایہ کاری کے معاہدوں پر تبادلہ خیال کیاگیا،محمدشہبازشریف نےکہاکہ پاک چین تعلقات میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوسکتی،اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کےمعاہدوں پر تیز ی سےعملدرآمد کیا جائےگا ،ان کاکہناتھاکہ چینی قیادت نے وزیر اعظم محمدنوازشریف اور ان کی حکومت پر جس اعتماد کا ظہار کیا،وہ اس پر چینی حکومت کے شکرگزار ہیں،چینی سفیر سن ویڈونگ کاکہناتھاکہ پاکستان چین کابہترین دوست ملک ہے،وہ پاکستان کی مشکلات کو اپنی مشکلات سمجھتے ہیں اوراربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سےتعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔

مزید خبریں :