پاکستان
16 نومبر ، 2014

جے یو آئی رہنما کے قتل کیخلاف دھرنا،راو انوار کی معطلی کا مطالبہ

جے یو آئی رہنما کے قتل کیخلاف دھرنا،راو انوار کی معطلی کا مطالبہ

کراچی .........کراچی میں مبینہ طور پر قتل ہونے والے جے یو آئی ف کے مفتی شاہ فیصل کی نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعدان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف نمائش چورنگی پر دھرنا دیاگیا۔دھرنے سے خطاب میں قاری عثمان نے کہا کہ کراچی میں کھلے عام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جاتی ہے، حکومت نوٹس لے۔جے یو آئی نے مقامی رہ نماکے قتل پر ایس ایس پی راؤ انوار کی معطلی کا مطالبہ کیا ہے ۔دھرنے سے خطاب میں قاری عثمان نے کہا کہایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو برطرف ان کے خلاف انکوائری کرائی جائے، حکام نے جوڈیشل انکوائری کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے گرفتار تمام کارکنوں کو رہا کیا جائے ،وزیر اعلی کی یقین دہانی پر دھرنے کا مقام تبدیل کیا اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو پورا شہر جام کردیں گے۔احتجاج کے بعد تدفین سرجانی کے قبرستان میں کی جائے گی ۔

مزید خبریں :