پاکستان
16 نومبر ، 2014

اے این پی کےزیر اثر علاقے بدنام کیے جارہے ہیں، شاہی سید

 اے این پی کےزیر اثر علاقے بدنام کیے جارہے ہیں، شاہی سید

کراچی....... عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینٹر شاہی سید کا کہنا ہے کہ کراچی میں اے این پی کے زیر اثر علاقوں کو منصوبہ بندی کے تحت بھتا خوری اور مختلف کارروائیوں کے ذریعے بدنام کیا جارہا ہے۔ باچا خان مرکز کراچی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شاہی سید کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی لاشیں اٹھا اٹھاکر تھک چکے ہیں، حکومت مظاہروں پر مجبور نہ کرے، ہم لاشوں کی سیاست نہیں کرتے پر امن ہیں اور ہمیشہ پر امن رہیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اے این پی جمہوری سسٹم پر یقین رکھتی ہے اور جمہوری نظام چلانے کے لئے صرف چار ستون ہیں، مگر اس وقت جمہوریت کے چاروں ستونوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی میں بلا تفریق آپریشن کی حمایت کی، ہمارے علاقوں پر کون قبضہ کررہا ہے ہمیں معلوم ہے، پختون قوم کو بدنام کیا جارہا ہے، کراچی میں امن کے لئے نامعلوم افراد کا پتا لگاکر ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید خبریں :