16 نومبر ، 2014
کراچی........ جمعیت علمائے پاکستان نورانی کے مرکزی رہنماصاحب زادہ ڈاکٹر ابو الخیرمحمدزبیر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سازش کے تحت پاکستان میں داعش کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں جمعیت علمائے پاکستان نورانی کی شوریٰ اور مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان نورانی کے مرکزی رہنماصاحب زادہ ڈاکٹر ابو الخیرمحمدزبیر نے کہا کہ انہیں کراچی میں داعش کی موجودگی پر تشویش ہے،بین الاقوامی سازش کے تحت پاکستان میں داعش کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن حکومتی مصلحت کا شکار ہوتا نظر آرہا ہے،اس کے نتائج سامنے نہیں آرہے۔