پاکستان
16 نومبر ، 2014

کالا باغ ڈیم آئندہ نسلوں کی خوشحالی کا منصوبہ ہے، پرویز الہٰی

کالا باغ ڈیم آئندہ نسلوں کی خوشحالی کا منصوبہ ہے، پرویز الہٰی

اسلام آباد....... ق لیگ کے رہنما چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ کالا باغ ڈیم آئندہ نسلوں کی خوشحالی کا منصوبہ ہے، اس پر اتفاق رائے پیدا کریں گے، ڈاکٹر طاہر القادری سے کوئی اختلاف نہیں، دھرنوں سے عوام میں شعور پیدا ہوا۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ ق کے زیراہتمام کالا باغ ڈیم سے متعلق سیمینار سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چودھری پر ویز الہٰی نے کہا کہ جہلم میں پی ٹی آئی کی ریلی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں، واقعہ پنجاب حکومت کی نااہلی ہے۔چودھری پر ویز الہٰی نے کہا کہ ان کے دور میں بجلی 3سے 5روپے فی یونٹ تھی جو 18سے 20 روپے فی یونٹ ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :