16 نومبر ، 2014
قصور........ پنجاب کےگورنر چودھری محمد سرورکاکہناہے کہ عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنا حکومت کا فرض بھی ہے اور عوام کا حق بھی ہے ۔ گورنر پنجاب نے قصور میں 2واٹر فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سےملک کی50فیصدآبادی کو پینےکاصاف پانی دستیاب نہیں،حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن وامان کاقیام اورقانون کی بالادستی بھی اولین ترجیح ہے،ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جو انصاف پر مبنی ہو۔