پاکستان
16 نومبر ، 2014

عمران کو قانون کی حکمرانی پر یقین ہے تو عدالتوں کا سامنا کریں، پرویز رشید

عمران کو قانون کی حکمرانی پر یقین ہے تو عدالتوں کا سامنا کریں، پرویز رشید

اسلام آباد....... وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان اگر قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں تو پارلیمنٹ آئیں اور لوگوں کو اکسانے کے بجائے عدالتوں کا سامنا کریں، جس میڈیا نے عمران خان کو 90 روز تک کوریج دی اسی میڈیا کو بکاؤ مال قرار دے رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ایک بیان میں کہا کہ اگر عمران خان تبدیلی چاہتے ہیں تو پاکستان کی تباہی نہیں بلکہ تعمیر کےلیے کام کریں، عمران خان سمجھتے ہیں کہ سیاست میں سب کچھ جائز ہے، وہ اقتدار مینڈیٹ کے ذریعے نہیں بلکہ چھین کر حاصل کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے طاقت کے استعمال کی وکالت کرتے ہیں۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کسی ملک میں انٹیلی جنس امور پر بات نہیں ہوتی،آئی بی کو فنڈ دہشت گردی کے خلاف لڑنے کےلیے دیے گئے۔

مزید خبریں :