16 نومبر ، 2014
ایبٹ آباد....... پارلیمانی لیڈرخیبرپختونخوا اسمبلی سرداراورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے اب تک دھرنے اورجلسوں میں جھوٹ کے سواکچھ نہیں بولا، گزشتہ روز ساہیوال جلسے میں بھی غلط دعویٰ کیا گیا۔ ایبٹ آبادمیں پریس کانفرنس کے دوران سرداراورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ساہیوال جلسے میں ان سے منسوب بیان جھوٹ پر مبنی ہے۔انھوں نے اسمبلی میں محکمہ پولیس میں کی جانے والی اصلاحات کی تعریف کی تھی، پولیس کی کارکردگی کی نہیں ، عمران خان نے اب تک دھرنے اورجلسوں میں کبھی سچ نہیں بولا۔ سرداراورنگزیب نے کہا کہ بنوں میں آئی ڈی پیز پر حالیہ تشددکے واقعے کی مذمت کرتےہیں۔