16 نومبر ، 2014
مردان........ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے بجائے حکومت کو سیاسی بحران ختم کر نا چاہئے، اس طرح کے اقدامات سے بحران اور تلخیوں میں اضافہ ہو گا ۔ مردان میں میڈیا سے گفتگو اور دارالعلوم تفہیم القران میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت، تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے درمیان کشمکش نے پوری قوم کو مشکل میں ڈال دیا ہے، وہ فریقین کے ساتھ رابطے میں ہیں اور دونوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ مذاکرات کے ذریعے معاملات کا حل نکالا جائے۔ سراج الحق نے کہا کہ وہ کسی فریق کی وکالت نہیں کر رہے بلکہ صرف عوام کی ترجمانی کر رہے ہیں۔