پاکستان
17 نومبر ، 2014

لاہور:ٹائون شپ میں کار و بس کا تصادم،2خواتین جاں بحق،3زخمی

لاہور:ٹائون شپ میں کار و بس کا تصادم،2خواتین جاں بحق،3زخمی

لاہور......لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں کار اور بس کے تصادم میں 2 خواتین جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذائع کے مطابق ٹاؤن شپ کالج روڈ پر کار اور ایل ٹی سی بس میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 2 خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ2 خواتین سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد زخمیو ں اور لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے ،ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔

مزید خبریں :