پاکستان
17 نومبر ، 2014

نیو کراچی ،گتا فیکٹری میں آتشزدگی،اسٹاک خاکستر

نیو کراچی ،گتا فیکٹری میں آتشزدگی،اسٹاک خاکستر

کراچی .......کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 11 ای میں قائم گتا فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے۔تین فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ بجھادی گئی ہے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 11 ای کی گتافیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،آگ لگنے کے باعث گتا فیکٹری میں موجود مختلف اشیاء اور اسٹاک میں رکھا ہوا سامان جل گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کے بعد 3 فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کے کام میں حصہ لیا،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

مزید خبریں :