پاکستان
17 نومبر ، 2014

ٹوبہ ٹیک سنگھ کار حادثہ،مولانا لدھیانوی کے داماد جاں بحق، 7زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ کار حادثہ،مولانا لدھیانوی کے داماد جاں بحق، 7زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ ..........ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کار حادثے میں اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی کے داماد جاں بحق اور دو بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مولانا احمد لدھیانوی کے داماد طارق اقبال اور خاندان کے دیگر افراد فیصل آباد سے اپنے گھر کمالیہ جارہے تھےکہ سمندری روڈ پر رجانہ کے قریب گاڑی بے قابو ہوکر واپڈا کے دفتر کی دیوار سے ٹکراگئی۔حادثے میں طارق اقبال ،دو بچے اور چار خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔اس دوران طارق اقبال انتقال کرگئے۔جبکہ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

مزید خبریں :