17 نومبر ، 2014
ریاض ........سعودی عرب میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔الجزیرہ ٹی وی کے مطابق دارالحکومت الریاض میں سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی میزبانی میں خصوصی غیرعلانیہ اجلاس ہوا،جس میں امیرکویت شیخ صباح الاحمد الجابرالصباح ، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں رکن ممالک نے قطر کے ساتھ اختلافات کے خاتمہ ،اورسعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اور بحرین کے سفراء کو واپس دوحہ بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس طرح گذشتہ آٹھ ماہ سے جاری سفارتی تنازعے کا خاتمہ ہوگیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق 9،10 دسمبر کو دوحہ میں سالانہ اجلاس سے قبل ایک اجلاس ہوگا اور اس میں تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان اختلافات ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔