پاکستان
23 اپریل ، 2012

طیارہ حادثہ: 9 افراد کے ڈی این اے کیلئے نمونے کے آر ایل کے حوالے

طیارہ حادثہ: 9 افراد کے ڈی این اے کیلئے نمونے کے آر ایل کے حوالے

اسلام آباد … بھوجا ایئر کے طیارہ حادثے میں جاں بحق 9 افراد کی شناخت کی خاطر ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے کے۔ آر۔ ایل اسپتال بھجوادیے گئے۔ پمز اسپتال کے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر الطاف کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے ضلعی انتظامیہ کے ذریعے کے ۔ آر۔ ایل اسپتال کے حوالے کیے گئے ہیں، جس کی رپورٹ 2 ہفتے تک مل جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے 127 افراد میں سے 118 کی لاشیں شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کی جا چکی ہیں۔

مزید خبریں :