پاکستان
23 اپریل ، 2012

لاہور:شفیق آبادمیں پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کی پْراسرار ہلاکت

لاہور:شفیق آبادمیں پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کی پْراسرار ہلاکت

لاہور … لاہور کے علاقے شفیق آباد میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا پْراسرار حالت میں مردہ پایا گیا، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کی ہے، تاہم اصل صورتحال تحقیقات کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔ پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کی رہائشی سنبل اور امیرخان نے کچھ عرصہ پہلے گھر سے بھاگ کر محبت کی شادی کر لی تھی اور لاہور کے علاقے شفیق آباد میں کرائے کے مکان میں رہنے لگے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں کا گزشتہ روز جھگڑا بھی ہوا تھا۔ پولیس نے ابتدائی طور پر دونوں کی موت کی وجہ گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھانا بتائی ہے، تاہم جوڑے کی موت کی وجہ قتل ہے یا خود کشی، اس کا پتہ تحقیقات کے بعد ہی چل سکے گا۔

مزید خبریں :