20 نومبر ، 2014
میکسیکو سٹی......میکسیکو میں کالج کے 43 گمشدہ طالب علموں کی بازیابی کے لئے سیکڑوں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔میکسیکو کی جنوبی ریاست کے لوگوں نے پولیس کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والےطلبا کی واپسی کیلئے مظاہرہ کیا۔ یہ طلبا 26ستمبرکو اس وقت غائب ہوگئے تھے ،جب وہ مظاہرے میں شرکت کیلئے روانہ ہوئےاور پولیس نے بس پر دھاوا بول دیا تھا۔ لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ 43 طالب علموں کو پولیس نے ممکنہ طور پر قتل کر دیا ہے،جن بسوں میں ان طلبا نے سفر کیا ان پر گولیوں کے بے شمار نشان ہیں۔