دنیا
20 نومبر ، 2014

ڈیلس:تارکین وطن 22 نومبر کو تھینکس گیون ڈے منائینگے

ڈیلس:تارکین وطن 22 نومبر کو تھینکس گیون ڈے منائینگے

ڈیلس ...... راجہ زاہد اختر خانزادہ....تارکین وطن امریکہ کا قومی تہوار( یوم تشکر جشن ) تھینکس گیون یو ایس کانگریس کی رکن کانگریس وومن ایڈی برنیس جانسن کے ہمراہ مورخہ 22 نومبر کو ارونگ میں واقع اسپایسی کوزین میں شام ساڑھے سات بجےمنائیں گے جس میں کمیونٹی کے لیے خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو تھینکس گیون کے حوالے سے ایوارڈ بھی دئیے جائیں گے۔ پروگرام کے آرگنائزر اور فلاحی تنظیم امریکہ ٹوگیتھر فاؤنڈیشن کے صدر مائک غوث نے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس یوم تشکر کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم الله کا شکر ادا کریں اور اس بات کو سیکھیں کہ ہم آئندہ ایک دوسرے کا احترام کریں گے جبکہ امریکہ کا بھی شکریہ ادا کریں جو کہ دنیا کو امید کی کرن فراہم کر رہا ہے اور ہم امریکہ میں رہتے ہوئے ایک خوش گوار زندگیاں گزار رہے ہیں جبکہ انکے لیے دعا گو ہیں جنکو ایسی آسائشیں مہیا نہیں۔ مائک غوث نے مزید کہا کہ مقامی امریکن تو اس دن کی حقیقت سے آشنا ہیں تاہم تارکین وطن کےلیے یہ دن منانا ان کے لیے ایک تعارف ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام بین المذاہب کے افراد اس امریکن تہوار میں شریک ہوں تاکہ ہم ایک دوسرے کے بارے میں جان سکیں اور ہمارے درمیان غلط فہمیوں کا ازالہ ہو سکے اور اگر ہم یہ بات سیکھ لیتے ہیں کہ ہم ایک دوسرے کا احترام کرینگے اور ایک دوسرے کی انفرادیت کو سمجھ سکیں گے پھر تنازت کے خاتمے کے حل بھی ہمارے سامنے آسکیں گے۔ مائک غوث نےبتایا کہ امریکی روایات کے مطابق اس رات کو معروف شیف علی راہی اسپیشل ذائقہ سے بھرپور شکرانہ ڈش تیار کرینگے۔

مزید خبریں :