کاروبار
21 نومبر ، 2014

ایل این جی :سندھ سے پنجا ب تک 11 سوکلومیٹر پائپ لائن بچھائی جائے گی

ایل این جی :سندھ سے پنجا ب تک 11  سوکلومیٹر  پائپ لائن بچھائی جائے گی

لاہور......سندھ سے پنجاب ایل این جی کی ترسیل کے لیے 1100 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی ۔سوئی ناردرن نے منصوبے کی تکمیل کے لیے کمپنیوں سے پیشکشیں طلب کرنی شروع کردی۔سوئی نردرن حکام کے مطابق درآمدی ایل این جی کو پنجاب اور صوبہ خیبر پختون خوا تک پہنچانے کے لیے پائپ لائین بچھائی جائے گی ۔سوئی ناردن نے منصوبے میں دلچسپی رکھنے والی مقامی و بین الاقوامی کمپنیوں سے درخواستیں وصول کرنی شروع کردی ہیں ۔منصوبے کے تحت یومیہ1.2 ارب کیوبک فٹ گیس پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے 45 لاکھ کے قریب صارفین کو فراہم کی جاسکے گی ۔ملک میں گیس کی قلت پر قابو پانے کے لیے حکومت آئندہ سال سے ایل این جی درآمد کرناشروع کر رہی ہے ۔

مزید خبریں :